پنجاب میں نگران حکومت کی جانب سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

30  جنوری‬‮  2023

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے صوبے میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن احمد رضا سرور کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب لگا دیا، سیکرٹری کوآپریٹیو فواد ہاشم ربانی کو بھی تبدیل کر کے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی تعینات کر دیا گیا۔

نبیل جاوید کو سیکرٹری لیبر سے تبدیل کر کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب لگا دیا، سیکرٹری سکولز وقاص محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، محمد احسن وحید سیکرٹری پبلک پراسیکیوشنز تعینات کر دیئے، سیکرٹری اوقاف میاں ابرار امجد کا تبادلہ کر دیا گیا، اسد اللہ فیض کو سیکرٹری لیبر تعینات کر دیا۔

عثمان انور سیکرٹری آرکائیو پنجاب، ظفر اقبال سیکرٹری ہاؤسنگ، ارشاد احمد سیکرٹری بلدیات، علی جان سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ، ڈاکٹر نعیم رؤف سیکرٹری انرجی، واصف خورشید کو چئیرمین سیکرٹری زراعت تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر سہیل انور سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو چئیرمین کا اضافی چارج دے دیا۔

مدثر وحید ملک سیکرٹری فاریسٹ، احسان بھٹہ سیکرٹری ٹورازم، احمد عزیز تارڑ سیکرٹری ہیومن رائٹس، مسعود مختار سیکرٹری ایکسائز، مریم خان سیکرٹری آئی اینڈ سی، زمان وٹو سیکرٹری خوراک، مسرت جبیں کوآپریٹیوز پنجاب تعینات کر دیا گیا، نادر چھٹہ اور ملک بھلہ کو او ایس ڈی بنا دیا جبکہ کمشنر سوشل سکیورٹی امبرین ساجد اور ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری کو ہٹا دیا گیا۔

روبینہ اشرف ڈی جی پی آر، ظہور حسین سیکرٹری سوشل ویلفیئر، عائشہ حمید ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو، کوثر خان کمشنر سوشل سکیورٹی، اشفاق احمد رجسٹرار کوآپریٹیو، فیصل فرید سیکرٹری سکولز، عامر کریم سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر فرخ نوید سیکرٹری عملدرآمد ٹو وزیر اعلیٰ اور رفاقت علی سپیشل سیکرٹری فنانس تعینات کر دیئے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved