ڈائریکٹر آئی ایس آئی نوید اور انسپکٹر ناصر کو شہید کرنے والا دہشتگرد مارا گیا

30  جنوری‬‮  2023

خانیوال میں ڈائریکٹر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نوید  اور انسپکٹر ناصر کو شہید کرنے والا دہشتگرد مارا گیا۔

حساس ادارے کے افسران کو  شہید کرنے والا دہشت گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک ہوا۔ دہشت گرد عمر نیازی نے 3 جنوری کو  آئی ایس آئی کے  2 افسران کو شہید کیا تھا۔

ہلاک دہشتگرد، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹرناصر کو شہید کرکے فرار ہوگیا  تھا۔

کرم ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، سکیورٹی اداروں نےفائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا، شدید زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد کچھ دیر بعد ہلاک ہو گیا۔

ہلاک دہشت گرد نے خانیوال میں حساس ادارے کے 2 افسران کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشت گرد کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کر لیا۔

ڈائریکٹر نوید کو  دوران زندگی پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ شجاعت سے نوازا  گیا  تھا۔ بعد از شہادت ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو ہلال شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved