بجلی فی یونٹ 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

31  جنوری‬‮  2023

کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 10روپے 26پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دسمبر میں کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی اور ایل این جی کی قیمت بھی کم تھی۔

کے الیکٹرک درخواست کے مطابق کراچی کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔سی ایف او کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سولر اور ونڈ پر بجلی منصوبے لگانے پر کام کر رہی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 32 پیسے سستی ہو گی، ڈسکوز کے صارفین کو 18 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں ملے گا، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved