زرداری پر الزام، اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کا جواب مسترد کردیا

31  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے معاملے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا جواب مسترد کرتے ہوئے کل شام تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ہے، شیخ رشید سابق صدر پر عائد کیے گئے الزام کا ثبوت پیش کریں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کیلئے کل شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہونے کا آخری موقع ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ شیخ رشید پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے وکیل کے ذریعے جمع کروائے گئے اپنے جواب میں  موقف اختیار کیا تھا کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام نہیں لگایا، عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے کوئی شواہد نہیں، نہ میرا کوئی تعلق ہے، میرے خلاف دی گئی درخواست سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ درخواست گزار نے اپنی شناخت غلط ظاہر کی، جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved