مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا، انٹونی بلنکن

31  جنوری‬‮  2023

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں اشتعال انگیزی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ 

مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور تشدد کے خاتمے کےلیے فریقین کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کےلیے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی خانہ جنگی روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں۔ ہمیں دونوں جانب سے جنگ بندی اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کا انتظار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی سے متعلق امریکا کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر امریکا اور اسرائیل مکمل متفق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے بڑھتے ہوئے عسکری تعاون پر تشویش لاحق ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved