شیخ رشید نے پولیس میں طلبی چیلنج کر دی

1  فروری‬‮  2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پولیس کے طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شیخ رشید پٹیشن فائل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے بائیو میٹرک کرایا اور تھانہ آب پارہ کی جانب سے طلبی چیلنج کر دی۔انہوں نے تھانہ آبپارہ کا نوٹس غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

شیخ رشید نے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتظار حسین پنجوتھہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

درخواست میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح کے نوٹس کا اختیار نہیں، پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا۔شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مدعی، ایس ایچ او اور آئی جی کو فریق بنایا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے عمران خان کو قتل کرانے کا الزام آصف زرداری پر عائد کیا تھا۔پولیس کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگانے پر شیخ رشید کو آج طلب کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved