فواد چوہدری سے ملنے کے بعد اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

1  فروری‬‮  2023

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا ہے کہ کل 2 بیٹیوں کے ساتھ فواد چوہدری سے ملنے اڈیالہ جیل گئی۔

اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد چوہدری نے کہا کہ کل خاوند سے 8 دنوں بعد ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سی کلاس کی جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ دہشتگردی کے مقدمات کے ملزمان قید ہیں۔حبا فواد نے کہا کہ فوادچوہدری کو بی کلاس کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے، بی کلاس تمام سیاسی شخصیات کو دی جاتی ہے تو فواد چوہدری کو کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے پوچھا کہ سوشل میڈیا اور موبائل کے بغیر رہ رہے ہیں تو انہوں نے قہقہہ لگایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved