پاکستان میں افراط زر کی شرح پانچ دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوری 2023 میں افراط زر کی شرح 27.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل مئی 1975ء میں افراط زر 27.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوری 2022 میں افراط زر کی شرح 13 فیصد، اگست میں 27.25، دسمبر میں 24.5 فیصد رہی۔ جولائی تا جنوری اوسط افراط زر 25.40 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اوسط افراط زر 10.26 فیصد رہی تھی ۔