پرویز الہٰی سے مسلم لیگ ہاؤس کی ملکیت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے رہنما پرویزالہیٰ کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، کیوں کہ ان سے مسلم لیگ ہاؤس کی ملکیت واپس لینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ سے مسلم لیگ ہاؤس آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس لیا جائے گا، جس پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد پرویزالہٰی،مونس الہٰی اور کامل علی آغا کو پنجاب کے عہدوں سے بھی ہٹایا جائے گا، جب کہ پارٹی سے انحراف کرنے والوں پر پارٹی ڈسپلن کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو شوکازنوٹس بھی جاری کئے چکے ہیں۔