ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل، عدالت آج فیصلہ سنائے گی

1  فروری‬‮  2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر کل محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ 2 فروری (بروز جمعرات) کو فیصلہ سنائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لارجر بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اگست 2022ء میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved