ملک میں اب نواز شریف کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

1  فروری‬‮  2023

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا۔

مریم نواز نے بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ چپ ہے اور دب گئی ہے، تم نے میدان کے جتنے چکر لگانے تھے لگا لیے اب مسلم لیگ ن کی باری ہے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کااحساس ہے، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا تھا، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک  کو سری لنکا بننے سےبچایا، جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا، ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، نوازشریف دور کے 9سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔

پارٹی کی چیف آرگنائزر بننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے عہدوں پر بڑی بات ہورہی ہے، یہ عہدے تو مجھے ابھی ملے ہیں میں عہدوں کی محتاج نہیں ، ان عہدوں کے بغیر بھی عوام کے شانہ بشانہ تھیں، جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی، عوام کے پیار کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved