برطانیہ میں 124محکموں کے لاکھوں ورکرز کی ہڑتال، نظام زندگی بری طرح متاثر

1  فروری‬‮  2023

برطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 سرکاری محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے  تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

 غیر ملکی مڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم جاری ہے، اب اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کر دی۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

 رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر  ہیں۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں ۔

ملازمین کی  یونین کی جانب سے  انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کرےورنہ ہڑتال اوردیگراقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved