ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

1  فروری‬‮  2023

ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی جوڑے کو بدعنوانی، جسم فروشی اور پروپیگنڈے  کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

اسطیازۃ حقی اور ان کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کو حکام سخت سزائیں دے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved