فلم 83 میں پاکستانیوں کو ایک سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

18  دسمبر‬‮  2021

اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم 83 میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ (سین) ہے جسے دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔

رنویر سنگھ نے پریس کانفرنس میں ایک پاکستانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم میں ایک بہت ہی خاص لمحہ ہے جسے پاکستانی پسند کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم اس طرح کے لمحات سے بھری ہوئی ہے جس سے ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی کے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadiq Saleem (@sadiqidas)

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved