عمران ہاشمی کے ساتھ کیاسوچ کر فلم سائن کی، حمیمہ ملک نے لب کشائی کردی

18  دسمبر‬‮  2021

پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی کے ساتھ فلم پر رضامندی ظاہر کرنے سے قبل میں نے بولڈ سینز کرنے سے متعلق بہت سوچا تھا۔

حمیمہ ملک حال ہی میں نعمان اعجاز کے شو جی سرکار میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی کے واقعات بھی بتائے۔ پاکستانی اداکارہ نے بولڈ سینز کے لیے مشہور اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے اور بعد میں ہونے والی تنقید پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں بار ڈانسر کا کردار ادا کیا تو لوگوں نے ان سے نفرت کرنا شروع کی اور انہیں غلط سمجھا جانے لگا۔

حمیمہ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فلم پر رضامندی ظاہر کرنے سے قبل میں نے بولڈ سینز کرنے سے متعلق بہت سوچا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میں نے فلم یہ سوچ کر سائن کرلی تھی کہ یہ صرف ایک کردار ہے۔فلم میں مجھے اپنے معاون اداکار کو بوسہ دینا تھا جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ کوئی بھی پریشان ہوسکتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے خود کو یہ کہہ کر مضبوط بنایا کہ یہ صرف فلم کا ایک کردار ہے۔

حمیمہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے ایک آزاد اور بولڈ لڑکی رہی ہوں جس نے اپنے اخراجات خود اٹھائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved