اداکارہ کترینہ اور وکی کا ولیمہ ملتوی کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

18  دسمبر‬‮  2021

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی جوڑی نے آئندہ ہفتے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ولیمہ جنوری تک ملتوی ہوگیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس وقت کترینہ اور وکی اپنے ولیمے کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔وکی اور کترینہ کے استقبالیہ کے مہمانوں کی فہرست وسیع ہے اور اس میں کچھ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کے نام ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے یہ جوڑی بہت محتاط ہیں کیونکہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی تھی اور کسی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔اداکارہ نے بھی شادی کی تمام تر رسومات کے بعد اپنے سوشل اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کر کے اپنی اور وکی کی شادی کے حوالے تصدیق کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved