میٹا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کیلئے بلیو ٹک پرغور شروع کردیا

14  فروری‬‮  2023

اگرچہ ٹوئٹرکے لیے ایلون مسک کے ’تصدیقی بلیوٹِک‘ آپشن پر رقم لینے کا فیصلہ قدرے غیرمقبول ثابت ہوا لیکن اس سے ہر تین ماہ بعد 70 لاکھ ڈالر اضافی مل رہے ہیں۔ اسی طریق پر میٹا کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے بھی بلیوٹِک آپشن پر غور کررہی ہے۔

اس کی خبر سب سے پہلے ٹیکنالوجی  کے ماہر، الیساندرو پیلوزی نے دی ہے جسے کئی ویب سائٹ نے شائع بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق میٹا کوڈ بیس میں قیمت والے نیلے بیج کا آپشن دیا جارہا ہے جس جعلی پروفائل کو روکنے میں مدد ضرور مل سکے گی۔ لیکن میٹا نے اس کی تردید یا تصدیق میں کچھ نہیں کہا ہے۔

اگرچہ اس کی ماہانہ یا سالانہ قیمت ہوسکتی ہے لیکن اس کا پہلا ہدف یہی ہے کہ مشہور شخصیات فیس بک اور انسٹاگرام سے جڑی رہیں اور اپنا پروفائل خود کمپنی کی طرف سے تصدیق کروائیں۔ اس سے مشہور شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔

بعض افراد کہتے ہیں کہ میٹا کو میٹاورس میں جو مالی نقصان ہوا ہے وہ اس کا ازالہ بھی کرنا چاہتا ہے۔ اگرچہ میٹا انتظامیہ بار بار کہہ چکی ہے کہ انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک ہمیشہ ہی بلاقیمت دستیاب رہیں گے تاہم تصدیق والے پروفائل کا معاملہ  قدرے مختلف ہے۔

لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ معاملہ واضح نہیں ہوا ہے کیونکہ میٹا نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved