پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔
شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔
انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور لکھا ‘ ٹیم میں ہر کسی کو بہت یاد کروں گا، خاص طور پر اپنے مداحوں کو، یاد رکھیے گا دھانی جلد ہی واپس لوٹے گا’۔
ایک اور ٹوئٹ میں فاسٹ بولر نے کہا ‘یہ بھی یاد رکھیں کہ ہماری ٹیم اس لیگ میں سب سے مضبوط ٹیم ہے، ہمارے نوجوان بولرز بھی تباہ کن ہیں، وہ آئندہ میچز میں بیٹرز کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں’۔