انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو غلطی سے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے کا اعتراف کر لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا سے پوزیشن چھین کر بھارت پہلے نمبر پر آ گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد آئی سی سی نے ایک اپنی ویب سائٹ میں ڈیٹا اپ ڈیٹ کرتے ہوئے دوبارہ آسٹریلیا کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم قرار دیدیا۔
آئی سی سی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر تیکنیکی غلطی کی وجہ سے بھارت کچھ دیر نمبر ون رہا، آئی سی سی اس غلطی پر معذرت خوا ہے۔
آئی سی سی کی غلطی پر بھارت نے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کا جشن منانا شروع کر دیا تھا لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے غلطی کی درستگی کے بعد جہاں آسٹریلیا دوبارہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا وہیں بھارتیوں کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔