ملالہ کا شوہر سے سوال، کیا نئے سال پر آپ کو داڑھی منڈوا دینی چاہیے؟

19  دسمبر‬‮  2021

ملالہ یوسفزئی کی اپنے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ ایک دوسرے سے متعلق سوال کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ملالہ کی نئے سال کی منصوبہ بندی سے متعلق شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو  میں دونوں  ایک گیم کھیل رہیں ہیں، جس میں باری باری سوالات کیے گئے، ہر سوال کے جواب میں ہدف پر صحیح نشانہ لگانے کی کوشش کی، کہیں نشانہ چُوک گیا تو کہیں شرارتا مس کردیا۔

ملالہ کے شوہر نے سوال کیا کہ کیا ملالہ کو جنوری کا مہینہ بغیر شاپنگ کیے گزارنا چاہیے؟ جس پر ملالہ نے سوال کیا کہ کیا نئے سال پر عصر کو داڑھی منڈوا دینی چاہیے؟ پھر خود ہی جواب دے ڈالا کہ داڑھی منڈوائی تو گھر میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔

کھیل کے اختتام پر ملالہ نے سب کو سالِ نو پر بچیوں کی تعلیم کے لیے دل کھول کر رقم عطیہ کرنے کا پیغام دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved