پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں پنجاب میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کرنے پر بات ہوگی۔
پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرے گا۔
پنجاب گورنمنٹ نے میچز کروانے کے لیے 50 کروڑ روپے طلب کیے، پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں 5 کروڑ کی ادائیگی کردی۔
پنجاب گورنمنٹ نے لائٹنگ اور سیکیورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں میچز کروانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے، پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔