سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کی سروس کئی گھنٹوں تک متاثر رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں صارفین کو ٹوئٹر ٹائم لائن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا۔
صارفین جب ویب ورژن یا موبائل ایپ پر ٹوئٹر کو اوپن کرتے ہیں تو ان کے سامنے ویلکم ٹو ٹوئٹر کا میسج آتا ہے مگر دیگر افراد کے ٹوئٹس نظر نہیں آتے۔
فالوونگ اور فار یو دونوں ٹائم لائنز میں یہی میسج نظر آرہا تھا۔
ویلکم ٹو ٹوئٹر کے نیچے لیٹس گو بٹن پر کلک کرنے کے بعد ان کے سامنے فالوورز سجیشن لسٹ آرہی تھی۔
ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق 3 بجے سہ پہر کے بعد سے صارفین کی جانب سے ٹوئٹر میں مسائل کی نشاندہی کی گئی اور بظاہر دنیا بھر کے صارفین اس مسئلے سے متاثر ہوئے ہیں۔
تاہم 5 بج کر 20 منٹ کے بعد ٹوئٹر ٹائم لائن کا یہ مسئلہ ٹھیک ہوگیا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر کی سروس کیوں متاثر ہوئی مگر اس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے جس کے باعث مختلف شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
اس سے قبل دسمبر 2022 میں بھی ٹوئٹر کی سروس بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی تھی۔
اس موقع پر کمپنی کی جانب سے نہیں بتایا گیا تھا کہ سروس کیوں متاثر ہوئی۔