لاہور ہائیکورٹ کا جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

3  مارچ‬‮  2023

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پرحکم جاری کیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردئیے۔

عدالت نے نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved