وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوں گے

4  مارچ‬‮  2023

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل قطر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 5 سے 6 مارچ کو دوحہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    مارچ تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے    گا جن سے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ دوحہ میں کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved