کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

20  دسمبر‬‮  2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبراور جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ 10 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقاتوں کے بعد نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دوروں کو حتمی شکل دی گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔


دوسرے دورے میں مہمان ٹیم کو5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔دونوں بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آئی تھی، اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved