انٹرنیٹ ڈیٹا ،موبائل کال، ایس ایم ایس پر ٹیکس نہیں لگے گا

15  جون‬‮  2021

پہلے مرحلے میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے:وزیرخزانہ
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اورکابینہ نے مخالفت کی ہے جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا ہم نے کل گروتھ بجٹ پیش کیا اور ہمارا چیلنج ہے گروتھ کو مستحکم کرنا ہے۔ برآمدات بڑھا کر ہمیں ڈالر کمانے ہیں، آئندہ مالی سال 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے جبکہ بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ریٹیلرز کی 1500 ارب کی سیل ہے، تمام بڑے سٹورز پر سیلز ٹیکس لگانا ہے، صارفین پکی پرچی لیں گے تو انعام دیں گے، ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب سکیمیں آئیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے اور چھوٹے کاشت کار کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے ۔ وزیرخزانہ نے کہا بینکوں کو چھوٹے کاشت کار اور غریبوں کی لسٹیں بھی دیں گے، اپنی چھت کے لئے 20 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے اور غریب کسان کو 5 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved