لاہور میں آج پہلا کوالیفائر ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی نے بیان جاری کردیا

15  مارچ‬‮  2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

پی سی بی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved