قائد اعظم ٹرافی میں محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی، وہ معروف کرکٹر کےبھتیجے ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے نے ٹرپل سنچری اسکور کر لی۔قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی۔
محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔ان تاریخی لمحات کی ویڈیو پی سی بی نے شئیر کی جس میں نوجوان کھلاڑی خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
MONUMENTAL EFFORT! 19-year-old Mohammad Huraira becomes the second youngest Pakistan batter to score a first-class triple century! 👏👏#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/QtYRKDRCKT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2021
محمد حریرہ نوجوان کھلاڑیوں میں سے دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری کرنے والا کھلاڑی ہے، جب کہ جاوید میانداد نے 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔