ڈونلڈ ٹرمپ پر غیرملکی تحائف غائب کرنے کا الزام

18  مارچ‬‮  2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرغیرملکی تحائف غائب کرنے کا الزام لگ گیا۔

امریکہ کی ہاؤس آف ڈیمو کریٹس نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی تحائف سے متعلق قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے غیرملکی تحائف کا حساب نہیں دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد 100 تحائف کا حساب نہیں دیا۔

رپورٹ میں سعودی عرب سے ملنے والے 16 تحائف کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کی مالیت 45 ہزار ڈالر سے زائد تھی۔ تحائف میں ایک خنجر بھی شامل ہے جس کی مالیت 24 ہزار ڈالر تک ہے جبکہ ہندوستان سے ملنے والے 17 تحائف کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
امریکی غیر ملکی تحائف اور سجاوٹ ایکٹ کے مطابق صدر، نائب صدر اور ان کے اہلخانہ کو ملنے والے غیر ملکی تحائف لازمی ظاہر کرنا ہوتے ہیں جبکہ محکمہ خارجہ کے پاس ان تحائف کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ڈپلو میٹک گفٹ یونٹ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved