گرفتاری کا خدشہ، ٹرمپ نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی

18  مارچ‬‮  2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر پر اپنے دور صدارت میں لئے گئے تحائف بھی چھپانے کا الزام ہے، ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ان کے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved