پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے، نجم سیٹھی

18  مارچ‬‮  2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ضرور ہو گی، سیریز کے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے، یہ تبدیلی پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پہلے سیریز کراچی سے شروع ہونی تھی پھر لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی تاہم اب اس میں تھوڑی تبدیلی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کوکامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ٹکٹ کی ریکارڈ سیل ہوئی، ڈیجیٹل پر ریٹنگ 10 پر رہی جوآئی پی ایل سے آگے ہے۔

نجم سیٹھی نےکہا کہ ان کی کوشش ہےکہ لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کی جائیں، ویمن لیگ بھی کرانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز لیگ کے بارے میں بات ہوگی، اگر پاکستان ٹیم بھارت گئی تو سکیورٹی کے علاوہ میڈیا کو ساتھ لےجانے کی اجازت مانگی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر سے بات جیت بھی جاری ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز شیڈولڈ کے مطابق ہوگی، البتہ پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو قومی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور غیر ملکی ٹیکنیشنز کا مشکور ہوں، 7 ممالک کے لگ بھگ 200 افراد یہاں موجود تھے، امریکا سے آنے والے براڈ کاسٹنگ سے منسلک ایک شخص نے پی ایس ایل کو کامیاب قرار دیا، ملتان میں بہت سپورٹ ملی ، وہاں لاجسٹک کی مشکل ہوئی، افتتاحی تقریب ملتان میں کرنا بہت مشکل تھا، 7 ایڈیشنز میں یہ تقریب سب سے بہترین تھی، جب میں 22 دسمبر کو آیا تو افتتاحی تقریب کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی برانڈنگ کیلئے ایک لاکھ روپے رکھا گیا تھا جو میری لیے حیران کن تھا، ہم نے ایک ماہ کے اندر تمام کام مکمل کیے، میں خود اس حوالے سے دبئی گیا، فرنچائزز نے بھی پچاس فیصد حصہ ڈالا، ہم نے اس کا بجٹ 10 گنا بڑھایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved