نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر امیر مقام کیخلاف تحقیقات بند کر دیں

18  مارچ‬‮  2023

نیب نے عدم ثبوت پر امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کر دی۔

نیب پشاور نے مصدقہ شواہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے امیر مقام کے خلاف تحقیقات بند کی، امیر مقام پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات تھے، کیس کو مزید آگے بڑھانے کیلئے ٹھوس شواہد کی کمی تھی۔

گزشتہ حکومت کے دوران نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا تھا، موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی نیب قوانین میں ترمیم  کے بعد متعدد سیاسی لیڈران کے کیسز ختم ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved