پاکستان میں عمران خان تک محفوظ نہیں، بھارت وہاں ایشیا کپ کھیلنے کیوں جائے؟ ہربھجن سنگھ

20  مارچ‬‮  2023

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے، اس کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔

بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

اس صورتحال میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں، آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں، انہیں کچھ لوگوں نے گولیاں ماریں ، ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved