طالبان کا داعش کے ٹھکانوں پر حملہ، 3 جنگجو ہلاک، ٹھکانے تباہ

4  اکتوبر‬‮  2021

طالبان نے کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17خیر خانہ میں داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش کے خفیہ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دئیے گئے اور وہاں موجود 3 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں داعش کا مرکز مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود داعش کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے، آپریشن کامیاب تھا، اہداف حاصل کر لئے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل میں 3 مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں گھنٹوں تک لڑائی جار رہی تھی۔

یاد رہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ  کے انتقال کے موقع پر جب لوگ  کابل میں ان کی رہائش گاہ پرتعزیت کیلئے آ رہے تھے، عین اسی وقت مسجد میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے میں طالبان حکومت کا ایک سینئر عہدیدار بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

طالبان حکومت کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ اسی خود کش دھماکے کی جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کے دارالحکومت میں مسجد پر حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved