بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی مشکوک

23  مارچ‬‮  2023

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کے حوالے سے ہونے والا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کواٹر دبئی میں رواں سال 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی میزبانی کا ہتمی فیصلہ نہ ہو سکا اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

آئی سی سی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ میزبانی کے حوالے سے اہم دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ بی سی سی آئی BCCI بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت عالمی ٹیموں اور تماشائیوں سے متعلق حکمت عملی واضح کرنے میں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور ویزہ اجزا پالیسی بھی واضح کرنے میں ناکام رہا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم دستاویزات پیش نہ کرنے پر ورلڈ کپ کی میزبانی پر سوال اٹھ گئے۔
دبئی میں ہونے والا آئی سی سی ICC کا اجلاس رواں برس ورلڈ کپ کی میزبانی سے متعلق بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے روایتی حریف پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ ساتھ شائقینِ کرکٹ کی سکیورٹی کے علاوہ ویزہ پالیسی سے متعلق طلب شدہ دستاویزات جمع کروانے تھے۔ صرف اتنا ہی نہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکس استشنیٰ، سکیورٹی گارنٹی اور خاس کر مودی سرکار سے اجازت ناموں کو تحریری شکل میں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن بھی پوری نہیں کی گئی۔ بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے متعلق اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کو لےغیر سنجیدگی ظاہر ہونے لگی۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں شمولیت کو پاکستان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں شرکت سے مشروط کر رکھا ہے۔ جبکہ بھارت کی جانب سے اس پر بھی کوئی واضح حکمت عملی ظاہر نہیں کی گئی۔ بھارت کے اس رویے سے کرکٹ میں بھی کسی سیاسی چال کی بو آنے لگی ہے۔ عام طور پر کسی بھی بڑے ایونٹ سے ایک سال قبل تمام وینیوز اور تاریخوںکا شیڈول جاری کر دیا جاتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں صرف سات ماہ کا عرصہ باقی رہ جانے کے باوجود ابھی بہت سے فیصلے کرنا باقی ہیں۔ ایسی صورتحال میں کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved