واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے، اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود واٹس ایپ ہے۔
جی ہاں چیٹ ایپ نے اپنا آفیشل واٹس ایپ اکاؤنٹ تیار کیا ہے جو اس پلیٹ فارم کے صارفین سے بات چیت کرے گا۔
یہ واٹس ایپ کا ایسا نیا فیچر ہے جو آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ابھی یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز نظر آئیں گے۔
اس اکاؤنٹ کو صارفین خود تلاش نہیں کر سکتے بلکہ واٹس ایپ کی جانب سے ہی میسج بھیجا جائے گا جس کے بعد آپ چیٹ اسٹارٹ کر سکتے ہیں۔
اس اکاؤنٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایپ کی نئی اپ ڈیٹس یا دیگر چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ کے پہلے میسج میں ڈس اپیئرنگ میسجز فیچر کے بارے میں مختلف چیزیں بتائی جاتی ہیں۔
ڈس اپیئرنگ فیچر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں وقت کے ساتھ مختلف تبدیلیاں کی گئیں۔
اگر آپ واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز پسند نہیں کرتے تو اس کو آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں یا اسے بلاک کرنا بھی ممکن ہوگا۔