تحریک انصاف کےچیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت منظورکرلی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری روک دی ،سماعت کےدوران چیف جسٹس نےریماکس میں کہاکہ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہونےتک ہائیکورٹ میں ہی ضمانت کیس سنا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف پرتھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔
سری نگر ہائی وے پرعمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس سکواڈ نے حصار میں لےکر قافلےمیں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پراسلام آباد پولیس نے غلام سرورخان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سری نگر ہائی وے پرپولیس نےمتعدد افراد کو حراست میں لے لیاجن میں عمران خان کا آفیشل فوٹوگرافرنعمان جی بھی شامل ہے۔