منصور اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

27  مارچ‬‮  2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

گزشتہ دنوں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الٰہی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اب صدر مملکت نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا ہے۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved