آصف علی زرداری دبئی کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج

27  مارچ‬‮  2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق صدر کو کافی سال سے کمر میں درد کی شکایت رہی ہے، ان کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، معالجین نے سابق صدر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

 آصف زرداری چند ہفتے دبئی میں ہی اپنی رہائش گاہ پر آرام کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved