برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب

27  مارچ‬‮  2023

برطانوی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔ 

حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ اسکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے 28 مارچ بروز منگل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے اور فرسٹ منسٹر بن جائیں گے۔ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved