امریکہ: سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق

27  مارچ‬‮  2023

نیش ول کے ایک پرائیویٹ کرسچن ایلیمنٹری اسکول میں مسلح شخص نے تین بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں صبح 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مسلح شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

حملہ آور لڑکی تھی تاہم اس کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی زخمیوں کی تعداد اور کس قسم کا اسلحہ استمعال کیا گیا، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

اسکول میں عملے کے تقریباً 33 افراد اور تقریباً 260 طلباء ہیں۔ واقعے کے فوری بعد طلبا کے والدین کو فون کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے لیں تاہم انہیں واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلباء کو اپنے اسکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ علاقے کے دیگر اسکول احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن میں چلے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved