سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

27  مارچ‬‮  2023

سعودی عرب نے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے ایک سو ٹن کھجوروں کا تحفہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں سوموار کو اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔ کابینہ ڈویژن کے نمائندے نے کھجوریں وصول پائیں۔

یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تحفہ ہیں۔ سعودی حکومت کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کے لئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر خوشی ہے۔ یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینیٹر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو مراحل میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز تقسیم کی گئی ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد خاندانوں کے ونٹر کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved