قومی کرکٹر عابد علی کی دوران میچ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

21  دسمبر‬‮  2021

قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران قومی کرکٹر عابد علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخو اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ قائداعظم ٹرافی کے 30ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور کے پی مد مقابل ہے، عابد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved