بھارت میں کورونا کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 15 اموات

5  اپریل‬‮  2023

بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار  435 کیسز اور 15اموات سامنے آئی ہیں، یہ گزشتہ سال ستمبرکے بعد کورونا کیسز میں  سب سےزیادہ اضافہ ہے۔

بھارتی محکمہ صحت کےمطابق کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38 ریکارڈکی گئی، جب کہ کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور راجستھان میں رپورٹ ہوئیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار  رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved