فیس بک کی سروسز کیوں معطل ہوئیں، کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں

5  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق  4 اکتوبر 2021ء بروز سوموار رات پونے 9 بجےفیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسزدنیا بھر میں اچانک معطل ہو گئیں۔فیس بک انتظامیہ نے ٹوئٹر پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فنی خرابی کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو ہماری ایپلیکیشنز استعمال نہیں کر پا رہے، ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر کی ایک بڑی کمیونٹی کا بزنس ہماری ایپلیکیشنز کے ساتھ منسلک ہے، ہماری تکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد یہ مسئلہ حل کر دیا جائے گا، تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔


فیس بک کی سروسز میں لگ بھگ 7 گھنٹے تعطل کا سامنا رہا، 5 اکتوبر علی الصبح یہ ایپلیکیشنز دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئیں۔

سروسز کے تعطل کی وجوہات کیا تھیں ؟

فیس بک انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا سینٹر میں Configuration Issues کی وجہ سے  سروسز تعطل کا شکار رہیں۔ ہمارے انجینئرز نے پتہ لگایا کہ کمپنی کے ٹریفک نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر کے درمیان کچھ آلات کے خراب ہونے کی وجہ سے ان کی سروس معطل ہوئی۔ ساتھ ہی فیس بک انتظامیہ نے ہیکنگ اور ڈیٹا لیک ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی اکاؤنٹ کے ہیک ہونے یا ڈیٹا لیک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کنفیگریشن کا نظام سسٹم کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے آلات کا مجموعہ ہوتا ہے، مثال کے طور پر کمپیوٹر کے کنفیگریشن سسٹم میں کی بورڈ، ما ؤس،  سسٹم میں انسٹال کئے گئے سافٹ ویئرز کنفیگریشن سسٹم میں آتے ہیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کسی ایک آلے کی خرابی کے باعث سسٹم کام نہیں کر سکتا۔ لیکن فیس بک انتظامیہ نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ کنفیگریشن سسٹم کے کس آلے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔

مارک زکربرگ کا کتنا نقصان ہوا؟

فیس بک سروسز معطل ہونے کی وجہ سے اس کے بانی مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جس کی وجہ سے مارک زکربرگ بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر آگئے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved