ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

12  اپریل‬‮  2023

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیوٹک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے یہ تاریخ اپنی ٹوئٹ میں بتائی جس میں انہوں نے لکھا کہ بلیوٹک ہٹانے کی فائنل آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔

ایلون مسک نے اس سے قبل اپریل کی پہلی تاریخ کو اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹائے جانے کا اعلان کیا  تھا لیکن بعدازاں اسے نہیں ہٹایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر جن صارفین کے اکاؤنٹس ویریفائیڈ یعنی بلیو ٹک والے ہیں، انہیں چیک مارک رکھنے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی۔

دوسری جانب کئی نامور شخصیات اور اداروں نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کیلئے ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے سے انکار کردیا ہے جن میں  وائٹ ہاؤس سمیت امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سر فہرست ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر بلیو کی فیس ہر ملک میں الگ ہے جو امریکہ میں 8 سے 11 ڈالر ماہانہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved