ملک میں امن و استحکام کیلئے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں، آرمی چیف

5  اکتوبر‬‮  2021

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری کے کارناموں اور قوم کیلئے شاندار خدمات پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جب کہ اس دوران 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 6 افسران، 7 جے سی اوز اور 12 فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔

آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان اور افسران حقیقی ہیرو ہیں، جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا، مادر وطن کیلئے  جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved