مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی ایک ایپلی کیشن chaosGPT کو انسانیت کو تباہ کرنے کے لیے پانچ خوفناک ٹاسک دیے گئے ہیں جسکے لیے اس نے دوسرے AI ایجنٹس کو بھرتی کرنے، جوہری ہتھیاروں پر تحقیق کرنے اور انسانیت کیخلاف خطرناک ٹویٹس بھیجنا شروع کردیے ہیں۔
chaosGPT بھی OpenAI کا متبادل ورژن ہے جو عوام سطح پر دستیاب ہے۔ یہ اے آئی ایپلی کیشن بھی انسانی زبان کی شناخت کرکے اُن کے جوابات دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
chaosGPT کو صارفین کی جانب سے 5 اہداف مکمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے جس میں سے ایک انسانیت کو تباہ کرنا، عالمی تسلط قائم کرنا، افراتفری اور تباہی پھیلانا، دنیا کو کنٹرول کرنا اور لافانیت حاصل کرنا ہے۔
اے آئی کو اہداف دینے سے پہلے صارفین نے “مسلسل موڈ” کو فعال کیا جس پر پروگرام کی جانب سے انتباہ ظاہر ہوا کہ یہ کمانڈز ہمیشہ کے لیے جاری رہ سکتی ہیں اور ایسی کارروائیوں کو انجام دے سکتی ہیں جن کی عام طور پر اجازت نہیں۔
صارفین نے انتباہی پیغام کو نظرانداز کرتے ہوئے Enter دبا دیا جس پر اے آئی نے آخری بار پوچھا کہ وہ واقعی ایسا چاہتے ہیں جس پر صارفین نے Y کا بٹن دبایا یعنی جی ہاں۔
chaosGPT نے اپنے اہداف پر کام شروع کردیا ہے۔ علاوہ ازیں تباہ کُن ہتھیاروں میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے اے آئی نے ٹویٹ بھی کیا جس میں انہیں اہداف میں مدد کیلئے راغب کیا گیا اور مزید تعاون کے لیے GPT3.5 سے دوسرے AI ایجنٹس کو بھرتی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔