گزشتہ روز نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ حکومتی اراکین نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے تفصیلی بحث کرتے ہوئے حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا جو آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائیگا۔ مسودے میں موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سفارشات پیش کی گئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراء بیرسٹرفروغ نسیم، شہزاد اکبر اور فواد چودھری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے بنائے گئے مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد مسودے کی سمری آج ہی صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق چیئرمین نیب کو 2 سال کیلئے توسیع دی جا سکتی ہے۔
یاد رہے چیئرمین نیب کی مدت 8 اکتوبر 2021ء کو ختم ہو رہی ہے اور آئین کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے کرتے ہیں۔ لیکن حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر میں شہباز شریف پر نیب کیسز ہیں، وہ خود ملزم ہیں، ان سے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے مشاورت نہیں کی جا سکتی۔
نیا نیب چیئرمین لگانے کا جو موجودہ طریقہ کار ہے اس میں یہ ہے کے اپوزیشن لیڈر سے پوچھ کر چیئرمین نیب لگایا جائے شہباز شریف کو اس وقت نیب نے ملزم ڈکلئیر کر دیا ہے چور سے پوچھ کر تفتیشی افسرنہیں لگا سکتے @fawadchaudhry pic.twitter.com/dC00NJXsmL
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) September 26, 2021
مسلم لیگ (ن) کاچیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
حکومت کی طرف سے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کا مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی کرپشن نظر آتی ہے حکومت کی نہیں، حکومت کو ایسا ہی اندھا چیئرمین نیب چاہیے، اگر حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب کو توسیع دینے کی کوشش کی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کا بھی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کو پوری قوت سے روکنے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں غیر قانونی توسیع کو پوری قوت سے روکیں گے۔
Illegal extension in Chairman NABs tenures would be forcefully opposed by PPP. Law specifies tenure my not be extended. Even attempting an extension, for most controversial chairman in history, would serve to prove our argument that NAB is an extension of IKs govt not impartial.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 27, 2021