واٹس ایپ میں چیٹس کو دلچسپ بنانے والا نیا فیچر

19  اپریل‬‮  2023

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ ایموجیز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ڈیسک ٹاپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان انیمیٹڈ ایموجیز کی تیاری کے لیے Lottie نامی فائل فارمیٹ کو استعمال کیا گیا ہے جو موبائل ڈیوائسز کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اس فائل فارمیٹ سے سستے فونز میں بھی اس فیچر کو استعمال کرنا ممکن ہو سکے گا۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ عام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ ڈیسک ٹاپ سے ہٹ کر فونز پر کب تک اس کی دستیابی ممکن ہوگی۔

اسی طرح کا فیچر واٹس ایپ کی حریف ایپ ٹیلیگرام میں کافی عرصے سے موجود ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved